ہبلی میں منعقد انٹر کالجیٹ سکینڈ زون کے کرکٹ مقابلہ میں انجمن ڈگری کالج کی شاندار جیت
02:59PM Sun 8 Mar, 2020
بھٹکل: 08 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے انٹر کالجیٹ سکینڈزون کرکٹ ٹورنامنٹ میں انجمن ڈگری کالج کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ہے۔
یاسین کی کپتانی میں میدان پر اتری اس ٹیم کا فائنل مقابلہ میزبان ٹیم جے جی کالج کے ساتھ تھا جس میں انجمن ٹیم نے میزبان ٹیم کو پانچ وکٹوں سے کراری شکست دے دی۔
فائنل میں میزبان ہبلی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 14.1اوورس میں اپنے تما م وکٹ کھو کر 57رن بنائے تھے۔اس کے تعاقب میں انجمن کالج ٹیم نے بہترین بلے بازی کرتےہوئے صرف 9.3 اووروں میں 5وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پار کرتے ہوئے شاندار جیت حاصل کرلی۔
ان کی اس کامیابی پر انجمن کے جملہ عہدیداران و استاف نے مبارکباد پیش کی ہے۔