روٹری کلب کی طرف سے پلاسٹک کے استعمال کے خلاف بیداری ریلی؛ کپڑے سے بنی تھیلیوں کی تقسیم
03:33PM Fri 28 Oct, 2016
بھٹکلیس نیوز / 28 اکتوبر،2016
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) روٹری کلب بھٹکل کی جانب سے آج بعد نماز عصر بھٹکل میں پلاسٹک کے استعمال کے خلاف بیداری لانے کے لئے ایک ریلی نکالی گئی، اس ریلی کا آغاز شمس الدین سرکل سے کیا گیا۔ اس درمیان ریلی میں موجود طلباء و طالبات نے کپڑے سے بنی تھیلیوں کو عوام تک پہنچایا اور انہیں پلاسٹک سے دور رہنے کی طرف توجہ دلائی۔ اس ریلی میں طلبہ اپنے ہاتھوں میں پلاسٹک کے استعمال نہ کرنے کے کٹ آوٹ بھی اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر روٹری کلب کے ممبران جناب نذیر قاسمجی صاحب، ایڈوکیٹ خان صاحب، جناب ذیشان خطیب صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے۔