الحاج مقبول احمد انتقال کرگئے
03:51PM Sat 30 Sep, 2017
شہر کے قدیم سماجی رہنمائی ہمارے درمیان نہیں رہے : رحمن خان
بنگلور:(بھٹکلیس نیوز ) سنٹرل مسلم اسوسی ایشن (سی یم اے ) کے صدر اور بنگلورسٹی جامع مسجد کے صدر الحاج مقبول احمد صاحب علالت کے بعد آج صبح انتقال کر گئے جامع مسجد سٹی میں رات 9بجے نماز جنازہ ادا کی گئی اور میسور روڈ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ آپ کے انتقال کی خبر پاکر شہر کے عمائدین اور کئی اداروں کے ذمہ داروں کی ایک بڑی تعداد مرھوم کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کا دیدار کیا ۔ اس موقع پر رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیر جناب رحمن خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مرحوم مقبول احمد صاحب بڑی خبیوں کے مالک تھے بنگلور کے قدیم سماجی رہنما تھے وہ ایک کامیاب تاجر کے ساتھ اپنی ساری زندگی ملی اداروں کی ترقی کلےئے وقف کردی۔ آپ کئی ملی وسماجی اداروں سے وابسطہ رہے ریاست کا قدیم ادارہ سنٹرل مسلم اسوسی ایشن ( سی یم اے ) کے تقر بیاً 19سال تک صدر رہے جامع مسجد سٹء کے بھی لمبے عرصہ سے تاحیات صدر رہے اسی طرح مجلس میلہ اسلامیہ اور دیگر اداروں سے بھی وابسطہ رہے جناب رحمن خان نے بتایا کہ آپ ایک مخیر شخصیت تھے ہر ایک کی مدد کرتے خصوصی طور پر تعلیم کیلئے امداد کیا کرتے تھے آخری سانس تک ملی اداروں سے وابسطہ رہے آج وہمارے درمیان نہیں رہے اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا ء فرمائے ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے حج وشہری ترقیات جناب روشن بیگ، ریاستی وزیر برائے اوقاف اور اقلیتی امور جناب تنویرسیٹھ ، چامراج پیٹ کے یم یل اے جناب ضمیر احمد خان،شانتی نگر بنگلور کے یم یل اے جناب ین ات حارث روزنامہ پاسبان کے ایڈیٹر جناب عبیداللہ شریف اور کئی قائدیں اور عمایدتن نے تعزیت کا اظہار کیا نماز جنازہ اور دتدفین میں لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔