بھٹکل  میں کل سے ہورہا ہے عیدالاضحیٰ کا آغاز؛ جمعہ مساجد میں ادا کی جائے گی عید کی دوگانہ

04:41PM Sun 11 Aug, 2019

بھٹکل: 11 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سمیت ہندوستان کے دیگر مقامات میں انشاء اللہ کل سے عیدالاضحی کا آغاز ہو رہا ہے۔ اتر کینرا اور ریاست کے کئی مقامات پر بارش کے بعد بھٹکل میں عیدگاہ انتظام کمیٹی کی جانب سے ‎بھٹکل تمام جمعہ مساجد میں دوگانہ ادا کی جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھٹکل جامع مسجد، خلیفہ جامع مسجد،  نوائط کالونی تنظیم جمعہ مسجد، مخدومیہ جمعہ مسجد، موگلی ہونڈا بلال جمعہ مسجد میں صبح ٹھیک ساڑھے سات بجے 07:30  عید کی نماز پڑھی جائے گی، جبکہ  مدینہ مسجد، نورمسجد، مسجد حمزہ، مسجد ابوذر، مسجد بدریہ، مسجد احمد سعید اور مسجد امام بخاری میں پونے آٹھ 07:45  بجے عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی۔ ادارہ بھٹکلیس تمام قارئین کی خدمت میں عید کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس عید کو عالم اسلام کے لئے خیر و عافیت کا سبب بنائے اور ان ایام کو امن کے ساتھ گزار دے۔ آمین۔