لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بھٹکل میں ادا کیا گیا پہلا جمعہ: سرکاری ہدایات کا رکھا گیا پورا خیال
01:08PM Fri 12 Jun, 2020
بھٹکل: 12 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں تقریباً 11 ہفتوں تک نماز ظہر ادا کرنے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے آج بارہویں ہفتے تمام جمعہ مساجد میں جعمہ کی دوگانہ ادا کی گئی۔
اس دوران قاضی صاحبان کی حکم کی باپندی کرتے ہوئے کم عمر اور عمر رسیدہ افراد جمعہ کی نماز سے دور رہے۔ جمعہ کے دوران آج قاضی صاحبان کی حکم کی تعمیل میں صرف مختصر عربی خطبہ پر ہی اکتفا کیا گیا اور کہیں پر بھی اردو بیان نہیں دیا گیا۔
وہیں مسجد میں آتے وقت اکثر مساجد میں نمازی جائے نماز لے کر پہنچے اور صفوں کے درمیان سماجی فاصلے کی پوری طرح پابندی کی گئی. اس دوران تمام نمازی اپنے چہروں پر ماسک لگائے ہوئے بھی نظر آئے۔
جمعہ کی نماز کے لیے آج مسجدوں کے دروازے 12:00 بجے کھولے گئے تھے لیکن اس سے قبل ہی کئی افراد قطار لگائے مسجد کے باہر دکھائی دیے۔ مسجد انتطامیہ کی طرف سے صفائی کے انتظام کے ساتھ ساتھ تھرمل اسکیننگ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔