کئی بیماریاں پھیلنے کی وجہ سے محکمۂ صحت کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

04:45PM Fri 7 Jul, 2017

کولار ( بھٹکلیس نیوز):۔ ضلع کے نگران کار وزیر کے آر رمیش کمار نے کہا کہ ریاست میں کئی بیماریوں کی وباء پھیلنے اور مریضوں کا علاج کرنے کے مقصد سے محکمۂ صحت اور خاندانی بہبود کے تمام ملازمین کی ہفتہ کی چھٹی اور دیگر چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاست میں مانسون کی آمد سے ڈینگو۔ چکن گنیا اور سوائن فلو سمیت کئی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور تمام بیڈس خالی نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو زمین پر لیٹنا پڑرہا ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے وہ ان تمام واقعات کا مشاہدہ کرنے کے بعد تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور اضلاع کے سرجنوں کے ساتھ ویڈیو کانفرس کی ہے اور ان امراض کی روک تھام اور ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے ۔دوسری طرف تمام سرکاری اسپتالوں میں دوائیاں اوردیگر ضروری چیزوں کا ذخیرہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔تمام ڈاکٹرس۔ نرس اور دیگر ملازمین کے علاوہ پیارا میڈیکل اسٹاف کو اتوار ۔دوسرے ہفتہ اور دیگر تمام چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔خوشی کی بات یہ ہے کہ تمام ملازمین نے بھی چھٹیاں نہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان بھر میں ڈینگو کے 18ہزار700 اور چکن گنیا کے 10ہزار952معاملات درج ہوئے ہیں اور کرناٹک میں ڈینگو کے ایک ہزار945 اور ڈینگو کے 4ہزار47 معاملات درج ہوئے ہیں۔ گذشتہ سال ڈینگو کے چھ ہزار سے زائد معاملات درج ئے گئے تھے اور نو لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ چکن گنیا کے جملہ ایک ہزار پانچ سو معاملات درج تھے اور294 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان امراض کے تعلق سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے آٹو رکشوں میں لاڈؤ اسپیکر اور پمفلٹس کے ذریعہ جانکاری او رمعلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے لئے رضاکارانہ تنظیموں کی مدد حاصل کی جائے گی۔ ان امراض سے بچنے کیلئے کئی اقدامات کو اٹھانے کی ضرورت ہے اس تعلق سے تفصیلات فراہم کی جارہی ہے ۔