مودی حکومت میں وزیر تعلیم پرکاش جاوڈیکر نے تاریخ کو ہی پلٹ دیا، نہرو، پٹیل کو بتایا شہید
02:03PM Tue 23 Aug, 2016
چھندواڑہ۔ مودی حکومت میں وزیر تعلیم پرکاش جاوڈیکر نے اپنی تقریر میں ہندوستان کی تاریخ کو ہی پلٹ دیا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے جواہر لال نہرو اور سردار پٹیل کو شہید بتایا۔
مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں ترنگا یاترا کے دوران جاوڈیکر نے اپنی تقریر میں کہا کہ آزادی کی لڑائی 90 سال پہلے 1857 میں شروع ہوئی اور انگریزوں (برطانوی) کو باہر پھینکنے کے ساتھ ختم ہوئی۔ ہمیں ان مجاہدین آزادی- نیتا جی سبھاش چندر بوس، سردار پٹیل، پنڈت (جواہر لال نہرو)، بھگت سنگھ اور راج گرو کو سلام کرنا چاہئے جو پھانسی پر چڑھے۔