ہندستانی وہاٹس ایپ یوزرس کو نشانہ بنا رہے ہیں چائنیز ہیکرز،آرمی نے جاری کیا الرٹ

02:25PM Mon 19 Mar, 2018

نئی دہلی۔وہاٹس ایپ یوزرس کیلئے ایک بری خبر ہے۔ہندستانی آرمی نے وہاٹس ایپ کو لیکر ایک الرٹ جاری کیا ہے۔انڈین آرمی کا کہنا ہیکہ چین کے ہیکرز وہاٹس ایپ کے ذریعے ہندستانیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ایڈشنل ڈائروکٹریٹ آف پبلک انٹر فیس کا کہنا ہیکہ چین کے ہیکرس ڈجیٹل ورلڈ میں داخل ہو رہے ہیں۔ہیکنگ زوروں پر ہے۔اپنے  میڈیا کو ہمیشہ چیک کرتے رہیں۔آرمی نے وہاٹس ایپ یوزرس کو الرٹ رہنے کی صلاح دیتے ہوئے کہاکہ  (+86سے شروع ہونے والا کوئی بھی نمبر اگر کسی گروپ کو جوائن کرنے کی اجازت طلب کرتا ہے تو اسے لیکر الرٹ رہیں۔ اسے لیکر ہندستانی آرمی نے اتوار کو ویک ویڈیو ریلیز کیا ہے۔اس وڈیو میں کہاگیا ہیکہ چین کے ہیکرز وہاٹس ایپ  کےذریعے ہندستانی یوزرس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ویڈیو میں وہاٹس ایپ کو احتیاط سے استعمال کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔بتادیں کہ اس سے پہلے ہندستانی آرمی نے ایل اے سی (لائن آف ایکچوئل کنٹرول)پر تعینات فوجیوں کو وہاٹس ایپ جیسے ایپلیکیشن کا استعمال کرنے کو لیکر انتباہ جاری کیا تھا۔
ہندستانی آرمی کے سرکاری پیج سے اسے لیکر ایک ٹویٹ بھی کیا گیا ہے۔