منگلور میں اسکول بس پر درخت گر پڑا ؛ تما م بچے بالکل محفوظ
01:03PM Wed 14 Aug, 2019
منگلور: 14 اگست، 19 (بھٹکلیس نویز بیورو) آج صبح منگلورو کے ننتور سرکل کے پاس طلبہ کو لے جارہی ایک اسکول بس پر ا درخت گر پڑا جس کی وجہ سے بس کو کافی نقصان پہنچا لیکن بس میں سوار سبھی 17/طلبہ بالکل محفوظ ہیں انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ بس منگلور کےکیمبرج اسکول کی تھی جس پر یہ درخت گر پڑا تھا ۔
حادثے کی خبر ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آف پولیس اوردیگر افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔