گلمی بلال کھنڈ میں اسپورٹس کلب کے ذریعے دو سال سے خستہ حال سڑک کی مرمت
04:10PM Mon 4 Nov, 2019
بھٹکل: 04 نومبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے گلمی بلال کھنڈ میں دو سال سے خستہ حال سڑک کی خود محلہ کے اسپورٹس سینٹر کے نوجوانوں نے مرمت کی ہے۔ اطلاع کے مطابق قومی شاہراہ 66 سے متصل یہ سڑک گزشتہ دوسال سے اس حالت میں ہے اور کئی بار اس کی درستگی کے لیے درخواست دی جا چکی ہے۔
حلانکہ اس سڑک کے اطراف قریب 500 مکانات ہیں اور یہی سڑک بھٹکل ریلوے اسٹیشن بھی جاتی ہے۔بلال یوتھ اسپورٹس کلب کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ اس تعلق سے پنچایت اور میونسپالٹی کو بہت بار شکایت کی جاچکی ہے لیکن وہاں سے کام نہ ہوتا دیکھ کر خود محلہ والوں کو آگے آنا پڑ رہا ہے جو کہ انتظامیہ کے لیے شرم کی بات ہے۔وہاں کے لوگوں کا کہنا تھا کہ کئی بار یہاں پر ذمہ داران کا دورہ ہوتا ہے اور یہاں سڑک بنانے کی یقین دہانی ہوتی ہے لیکن دو سال سے ابھی تک سڑک کا کام شروع نہیں ہوا ہے۔
عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ متعلقہ افسران اس تعلق سے گور کریں گے اور بہت جلد یہاں ایک اچھی سڑک تعمیر کریں گے۔
اس موقع پر کلب کے صدر عبدالمجید صاحب، سلیم صاحب، یوسف صاحب،ارشاد،فیضان، عبدالباری وغیرہ موجود تھے۔