ہمناآباد کی طالبہ امتہ الودود کا بارہویں جماعت کے امتحان میں متاثر کن مظا ہرہ

02:08PM Fri 12 May, 2017

ہمناآباد(بھٹکلیس نیوز)ہمناآباد شاہین پی یو کالج کی طالبہ امتہ الودودبنت سید امان اُﷲ (نورڈھابہ)بارہویں جماعت کے امتحان میں متاثر کن مظا ہرہ کرتے ہوئے جملہ 193طلبا ء و طالبات میں اول نمبر کی پوزیشن حاصل کی ہے انہوں نے منجملہ600نمبرات میں سے 546نمبر حاصل کئیے ہیں ،انہوں نے انگلیش میں 80،اُردومیں 91،فزیکس میں98،کیمسٹری میں 95،میاتھس میں 87،بیالوجی میں 95،نمبر حاصل کئیے ہیں ۔واضح ہو کے امتہ الودود ہمناآباد کے اُردو صحا فی سید رضوان کی خالہ زاد بہن لگتی ہیں ،اس پُر مسرت موقع پر انکے تا یا سید عبید اُﷲ ہاشمی (مالک نور ڈھابہ)،سید ذکی اُﷲ جا وید،سید علیم اُﷲ،سید کلیم اُﷲ ( سابق صدر بلدیہ ) نے انکو مبارک با ددی ہے اور مستقبل میں اسی طرح اپنے والدین اور اپنے خاندان کا نام روشن کرنیکی دعاؤں سے نوازاہے ۔اس سے قبل دسویں جماعت میں بھی انہوں نے شادان پبلک اسکول سے تمام طلباء وطالبات میں اول نمبر کی پوزیشن حاصل کی تھی شادان اسکول انتظا میہ نے بھی انکو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے