ممبئی سے مینگلور جانے والی ریل گاڑی پر ریلوے پولس نے کیا ساٹھ ہزار کی مالیت کا 6/کلو گانجہ ضبط
01:46PM Thu 3 Oct, 2019
کاروار: 03 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ممبئی سے مینگلور جانے والی ریل گاڑی پر ریلوے پولس فورس نے آج ساٹھ ہزار روپئے کی مالیت کا گانجہ ضبط کیا ہے۔
ریلوے پولس فورس نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ممبئی سی ایس ٹی ٹرین پر تلاشی لی تھی جس کے بعد انہیں 6کلو 310/گرام گانجہ ہاتھ لگا۔
اس سلسلہ میں کاروار پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔