مرڈیشور سمندر میں ڈوب رہے تین سیاحوں کو لائف گارڈ اہلکاروں نے بچالیا
04:34PM Sun 14 Jul, 2019
بھٹکل: 14 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے مرڈیشور سمندر میں آج عصر کے وقت ڈوب رہے تین سیاحوں کو لائف گارڈ اہلکاروں نے ڈونے سے بچالیا ہے۔
ان کی شناخت بینگلور کے رہنے والے ہریش ایس سی (24) آنند (24) اور سریش (24) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سب پیشہ سے سیول انجنئر ہیں۔
آج کی اس کارروائی میں ششیدر نائک، چندر شیکھر ہری کانت اور نرسمہا موگیر اور منجوناتھ شیٹھ اور دیگر پولس اہلکار موجود تھے۔