سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ایس پی جی سکیورٹی ہٹائی گئی، اب ملے گی زیڈ پلس سکیورٹی
12:24PM Mon 26 Aug, 2019
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) سکیورٹی ہٹا دی گئی ہے ۔ منموہن سنگھ كو اگرچہ زیڈ پلس سکیورٹی جاری رہے گی ۔ وزارت داخلہ کے مطابق تمام سکیورٹی ایجنسیوں کے جائزے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہندوستان کے وزیر اعظم اور سابق وزرائے اعظم کو ایس پی جی سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے ۔
وزارت داخلہ کے افسر نے پیر کو بتایا’’موجودہ دورکا سکیورٹی جائزہ معمول کے مطابق ہونے والا ایک پیشہ ورانہ کام ہے ۔ یہ سکیورٹی ایجنسیوں کے جائزے پر مبنی ہے ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو زیڈ پلس سکیورٹی ملتی رہے گی‘‘۔
ذرائع کے مطابق، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کی ایس پی جی سکیورٹی بھی ہٹا دی گئی ہے ۔ اس کے بعد اب صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور گاندھی خاندان کو ہی ایس پی جی سکیورٹی جاری رہے گی ۔ اکتوبر 1984 میں اس وقت کے وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد 1985 میں ایس پی جی قائم کی گئی تھی ۔