عثمانیہ مسجد کا افتتاح
02:04PM Fri 12 May, 2017
کولار(بھٹکلیس نیوز)غوثیہ نگر ،پہاڑ روڈ،کولار میں عثمانیہ مسجد کا افتتاح آج عمل میں آیا۔ اس موقع پر شہنشاہ نگر ،کولار کے خطیب و امام حضرت ازرائیل صاحب مفتی نے نماز کی اہمیت اور مسجد کے آداب کے متعلق خطاب فرمایا۔ اس محلے والوں کو دل کھول کر نصیحتیں فرمائیں۔ جناب حشمت علی خان خطیب مسجد غوری ،کلاک ٹاور،کولار نے نما ز پڑھائی۔ اس مسجد کے موجودہ امام حضرت محمد فاروق عطار ی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس مسجد کی تعمیر ی کاموں میں حصہ لینے والے احباب میں مولا، نثار، بابو، انصر، اکبر اور اس محلہ کے دیگر نوجوان بھی اس مبارک موقع پر حاظر رہے۔ اس موقع پر قطب غوری مسجد کے سکریٹری نجیب اللہ، ،بیت المال کے ذمہ داران بھی بطور خصوصی مہمانان موجود رہ کر سبھی کی حوصلہ افزائی کی جن میں چاند پاشاہ صدر، نوید پاشاہ سکریٹری نے بھی اس جلسہ میں حصہ لیا۔ خواجہ غریب نواز کے ذمہ داروں میں جمشید خان، ذاکر، اظہر خان، تجمل اور دیگر نوجوانان محلہ اور بہت سارے عمائدین شہر کولارنے بھی شرکت کی۔نوید پاشاہ کے شکریہ کے ساتھ جلسہ ختم ہوا۔اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہالحمد للہ عزوجل تبلیغِ قرآن و سنت کی عالم گیر غیر سیاسی تحریک ’’ دعوتِ اسلامی‘‘ کی جانب سے بتاریخ 21 مئی 2017 ء کو مسجد حضرت قطب غوری،کلاک ٹاور،کولار میں ایک دن کا عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع ہونے جا رہا ہے۔ یہ اجتماع صبح 9:30 بجے تا نماز عشاء تک ہوگا۔ بعد عصر خصوصی بیان، و بعد مغرب ذکر دعاء صلوٰۃ والسلام پر اجتماع کا اختتام ہوگا۔ لہٰذعاشقانِ محمد ﷺ سے مدنی التجاء ہے کہ آپ خود بھی شرکت کریں اور دوسروں کو بھی ساتھ لاکر اس اجتماعِ پاک کی برکتیں حاصل کریں۔