بھٹکل میں پندرہ سالہ لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں ایک گرفتار
03:10PM Mon 6 Mar, 2017
بھٹکلیس نیوز / 06 مارچ، 17
بھٹکل / (نامہ نگار) پندرہ سالہ لڑکی کو بہلا پھسلا کر مرڈیشور کے ایک لاڈج میں عصمت لوٹنے والے ایک شخص کو بھٹکل پولس نے گرفتار کیا ہے جس کی شناخت گلمی کے رہنے والے محمد الطاف (24) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ الطاف شادی شدہ ہے اور اس کے بچے بھی ہیں۔
لڑکی کی والدہ کی طرف سے پولس تھانہ میں درج کیس کے مطابق اس کی بیٹی گھریلو کام کاج کرنے جایا کرتی تھی اور مذکورہ شخص اس پر ئکئی دن سے ڈورے ڈال رہا تھا اور مارچ کی 02/تاریخ کو اس نے اسے بہلا پھسلا کر دوست کی کار میں بٹھا لیا اور مرڈیشور میں ایک لاڈج میں لے جاکر اس کی عصمت لوٹ لی۔
ڈی وائی ایس پی ایم شیو کمار اور سی پی آئی سریش نائک کے زیر نگرانی اس کیس کو چلایا جارہا ہے اور ملزم کو کاروار کورٹ میں پیش کیا جارہا ہے۔
(کنڑا سے ترجمہ؛ اے جے اسدی)