آج پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
02:28PM Sat 3 Nov, 2018
نئی دہلی/3نومبر(ایجنسی) ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے. ہفتہ کو دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کی کمی درج کی گئی، اسکے بعد دہلی میں پیٹرول کی قیمت 78.99 روپے فی لیٹر ہوگئی، وہیں ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کو 11 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی ،اس سے ڈیزل کی قیمت 73.53 روپے فی لیٹر ہو گئی.