ادارہ دعوۃ السنہ ممبئی مہاراشٹر کے زیر اہتمام ہونے والے مسابقہ القرآن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں
12:29PM Wed 8 Mar, 2017
ممبئی (بھٹکلیس نیوز)ادارہ دعوۃ السنہ ممبئی مہاراشٹر کے زیر اہتمام ہونے والے مسابقہ القرآن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ گزشتہ پندرہ سالوں سے ادارہ دعوۃ السنۃ پابندی کے ساتھ مسابقہ کا کامیاب انعقاد کرتا آ رہا ہے؛ جس میں پورے ملک سے حفاظ اور قرا شرکت کرتے ہیں؛ ہرسال مختلف مدارس سے طلباء بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں؛ الگ الگ زمرے اورفرع میں شرکت کرنے والے طلبا کی تعداد سینکڑوں میں ہوتی ہے؛ اول دوم اور سوم آنے والے طلبا کو بیش قیمت انعامات سے نوازا جاتا ہے جبکہ دیگر تمام مساہمین کو بھی تشجیعی انعامات دے جاتے ہیں، اس سال 10/11/12 مارچ کو حج ہاؤ س ممبئی میں مختلف اداروں سے سیکڑوں طلبہ کی شرکت متوقع ہے، ادارہ دعو? السنہ ممبئی مہاراشٹر کے صدر اور مسابقہ القرآن کے کنوینر حضرت مولانا شاہد ناصری الحنفی نے بتایا کہ مسابقہ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور وقت رہتے مکمل کر لی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس سال گزشتہ سالوں کے مقابلے زیادہ طلبہ کی شرکت کی امید ملک متعدد اداروں کو دعوت نامے ارسال کردہ گئے ہیں، 9/مارچ کی شام سے طلباء4 کی آمد شروع ہو جائے گی، حج ہاؤس انکے استقبال کے لئے تیار ہے، اس سال مسابقہ القرآن میں جن اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے ان میں ممبر پارلیمنٹ حضرت مولانا اسرارالحق قاسمی، مولانا نجم الثاقب قاسمی ازہر ی، مولانا ساجد ناصری حیدرآباد مفتی زاہد ناصری، بصیرت آن لائن کے سفیر سب ایڈیٹر مفتی محمد نافع عارفی ناظم معہد الولی الاسلامی ہرسنگھ پور دربھنگہ، بصیرت آن لائن کے ایڈیٹر مولانا نازش ہما قاسمی کے علاوہ متعدد اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے،