سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز آل سعود ہفتے کی صبح دارالحکومت الریاض میں انتقال کر گئے ہیں۔ان کی عمر تراسی برس تھی۔ سعودی شاہی محل کی جانب سے سرکاری خبررساں ایجنسی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں ان کی وفات کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہزادہ ترکی سنہ 1934ء میں پیدا ہوئے تھے۔وہ 1968ء سے 1978ء تک سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کے منصب پر فائز رہے تھے۔انھیں آج ہی سپرد خاک کر دیا جائے گا۔بیان کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آیندہ تین روز تک تعزیت کے لیے آنے والے افراد سے ملیں گے۔