بیفا کی طرف سے ریاستی سطح کا اوپن فٹ بال ٹورنامنٹ
03:38PM Mon 10 Apr, 2017
بھٹکلیس نیوز / 10 اپریل، 17
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل انٹر فٹ بال ایسوسی ایشن (بیفا) کی جانب سے انشاء اللہ 21/اپریل سے 23/اپریل،2017 تک ریاستی سطح کا اوپن فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔ اس کی جانکاری اس ٹورنامنٹ کے کنوینر معاویہ محتشم نے دی ہے۔
انہوں نے اس سلسلہ میں مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ نوائط کالونی کے تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا جس میں اول آنے والی ٹیم کو 33,333 ہزار روپئے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 15,000 روپئے انعام میں دئے جائیں، جبکہ اس کے علاوہ بہترین کھلاڑیوں کو خصوصی انعام بھی دیا جائے گا۔
مئی میں فٹ بال کوچنگ کیمپ: بھٹکل میں فٹ بال کھیل کو بڑھاوا دینے کے لئے انشاء اللہ مئی کی پہلی تاریخ سے فٹ بال کوچنک کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس اخباری کانفرنس میں حبان شابندری، احید محتشم، رئیس راجا، ثقلین ایس ایم اور دیگر موجود تھے۔