جسٹس وشواناتھ شٹی نے لوک آیکتہ کا عہدہ سنبھال لیا
03:54PM Sun 29 Jan, 2017
بھٹکلیس نیوز / 29 جنوری،2017
بنگلوور / (ایجنسی) ریاست کے نئے لوک آیکتہ کی حیثیت سے ہفتہ کے روز جسٹس وشواناتھ شٹی نے عہدہ کا حلف لے لیا ۔ راج بھون میں منعقد ایک مختصر سی تقریب میں گورنر واجو بھائی والا نے انہیں لوک آیکتہ کا حلف دلایا۔
رشوت خوری کے الزام کی بنیاد پر سابق لوک آیکتہ جسٹس بھاسکر راؤ کے عہدہ سے ریاست میں لوک آیکتہ کا عہدہ خالی تھا۔ ریاستی حکومت نے کئی ریٹائرڈ ججوں کے ناموں کے ساتھ اس عہدہ کے لئے گورنر سے سفارش کی تھی تاہم گورنر نے کسی نام کو منظوری نہیں دی تھی ۔ آخر کار ایک اعلٰی سطحی اجلاس میں حکومت نے جسٹس وشواناتھ شٹی کا نام منتخب کرکے گورنر سے اس سلسلہ میں ان کے نام کی سفارش کی تھی۔
اس تقریب میں وزیر اعلیٰ سدا رامیا اور ان کی کابینہ کے اہم وزراء موجود تھے۔