ریاستی وزیر جارج کو جھٹکا وزیر اور دو پولیس افسروں کے خلاف ایف آئی آر درج

02:27PM Fri 27 Oct, 2017

بنگلورو۔27؍اکتوبر (ذرائع) ڈپٹی سوپرنٹنڈنٹ ایم کے گنپتی کی خودکشی کے معاملہ میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر سی بی آئی نے آج ریاستی وزیر برائے بنگلور ترقیات کے جے جارج، اعلیٰ پولیس افسران اے ایم پرساد (آئی جی انٹلی جنس) اور پرناب موہنٹی (آئی جی پی لوک آیکتہ) کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔ اس معاملہ میں ان تینوں کو ابتدا میں اس معاملہ کی جانچ کرنے والی سی آئی ڈی نے کلین چٹ دے دیا تھا۔ سی آئی ڈی کے اس فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے گنپتی کے والد نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔