پنکج کو راکھی باندھنے کراچی سے آئی شاہدہ
06:07AM Thu 22 Aug, 2013
پنکج کو راکھی باندھنے کراچی سے آئی شاہدہ
ھراد (ایجنسیاں) ہندوستان اور پاکستان کے سرحد پر کشیدگی کے بھلے ہی تلخی ہو لیکن بھائی کی محبت ایک بہن کو پاکستان سے ہندوستان لے آئی جو ہندوبھائی کو راکھی باندھنے مدھیہ پردیش کے ہردا میں آئی۔ پاکستان سے پندرہ دن کے ویزے پر آئی شاہدہ خلیل نے اپنے بھائی پنکج بافنا کو آج رکشا بندھن کے دن راکھی باندھی۔ راکھی باندھتے وقت شاہدہ کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
پاکستان کے کراچی میں رہنے والی شاہدہ خلیل نے بتایا کہ ہمارے خاندان کے لوگ بنیادی طور پر ہردا کے رہنے والے ہیں لیکن کچھ عرصے قبل ہم پاکستان چلے گئے تھے۔ ہمارے خاندان کے لوگ آج بھی ہردا میں رہتے ہیں۔ میں بچپن سے بافنا کو راکھی باندھتی تھی۔ میں کافی عرصہ ہندوستان نہیں آسکی کیونکہ یہاں آنے کے لئے ویزا مانگنے پر نہیں ملا ۔ 5برسوں کی محنت کے بعد ویزا ملا ۔ جس کی وجہ سے وہ تین دن پہلے ہردا پہنچی۔ شاہدہ نے بتایا کے میری تمنا تھی کہ راکھی پر میں ہندوستان جاؤں اور میری یہ دیرینہ تمنا پوری ہوگئی۔ اس نے کہا کہ آج برسوں بعد میں نے بھائی پنکج کو راکھی باندھی ہے آج میں بہت خوش ہو۔ اللہ سے میری دعا ہے کہ وہ میرے بھائی اور ان کی فیملی کو خوش رکھے اور دونوں ملکوں کے درمیان امن اور بھائی چارگی قائم رہے۔ پنکج بافنا نے نے راکھی بندھواتے وقت کہا کہ آج بچپن کی یاد تازہ ہوگئی۔ پنکج کی ماں اندوبالا نے بتایا کہ آج کا دن میں کبھی بھول نہیں پاؤں گی ۔میرے بیٹے پنکج اور میری بیٹی شاہدہ کا بھائی بہن کا پیار سماج کے لئے ایک مثال ہے۔ ایسا ہی پیار دونوں ملکوں کے درمیان قائم رہنا چاہیے۔