قاضی مرکز خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی حفظ قرآن کی سعادت سے مالا مال

02:56PM Sun 12 Jan, 2020

بھٹکل: 12 جنوری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کہتے ہیں کہ انسان جب ہمت کرتا ہے تو اس کے لیے کوئی کام مشکل نہیں ہوتا ۔یہ بات مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے قاضی محترم مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی پر صد فی صد صادق آتی ہے۔ اطلاع کے مطابق قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے اپنی تدریسی اور قضاءت کی بے پناہ مشغولیات کے باوجود حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا محترم نے  گزشتہ رمضان میں حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے کا ارادہ کرتے ہوئے اس کی شروعات کی اور اب تقریباً آٹھ ماہ بعد اس کو مکمل حفظ کرلیا ہے جوکہ تمام افراد کے لیے لائق اتباع ہے۔ اس موقع پر ادارہ بھٹکلیس اور اردو آڈیو ڈاٹ کام مولانا محترم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا کی ان کوششوں کو قبول فرمائے اور اس سعادت کو آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے۔آمین