بھٹکل قومی شاہراہ حنیف آباد کراس پر بائک کو لگی آگ ؛ بائک جل کر تباہ

05:34PM Mon 9 Dec, 2013

بھٹکل قومی شاہراہ حنیف آباد کراس پر بائک کو لگی آگ ؛ بائک جل کر تباہ بھٹکلیس نیوز / 09 دسمبر، 13 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل حنیف آباد کراس پر واقع کوکاریز ہونڈا کے پیچھے والے میدان میں آج عشاء کے بعد ایک اسپلینڈر گاڑی کو اچانک آگ لگ جانے سے پوری گاڑی جل کر تباہ ہوگئی ہے تاہم ابھی تک بائک کے جلنے کی وجوہات کے بابت کوئی واضح اطلاعات نہیں ملی ہیں ۔ اس واردات کے کچھ ہی دیر بعد فائر بریگیڈ عملہ موقع واردات پر پہنچا اور آگ کو بجھانے کی کوشش کی ۔ تاہم وہ بائک کو جلنے سے نہ بچا سکے ۔ اس سلسلہ میں بھٹکل دیہی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور تحقیق کی جارہی ہے ۔ bike-fire-02 bike-fire-01 bike-fire-03