نرودا گام قتل عام کیس:ملزم وزیر مایا کوڈنانی نے امت شاہ کوسمن جاری کرنے کامطالبہ کیا
01:09PM Sun 2 Apr, 2017
احمدآباد(بھٹکلیس نیوز)گجرات کی ملزم سابق وزیرمایاکوڈنانی نرودا گام قتل عام کیس میں بی جے پی صدر امت شاہ اور 13دیگر کو ان کی غیر موجودگی ثابت کرنے کے لئے ان کوسمن جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خصوصی ایس آئی ٹی عدالت پہنچی ہیں۔اس واقعہ میں11لوگوں کی جان گئی تھی۔گجرات فسادات کے دوران نرودا پاٹیا قتل عام کے ایک اور کیس میں کوڈنانی کو 28سال کی سزا سنائی گئی ہے لیکن فی الحال وہ ضمانت پرباہرہیں۔کوڈنانی نے عدالت سے شاہ اور دیگر کو اپنے دفاعی گواہ کے طور پر بلانے کامطالبہ کیا ہے تاکہ یہ ثابت ہو کہ وہ 28فروری، 2002کو نرودا گام قتل عام سے منسلک جگہ پرموجودنہیں تھی۔یہ عرضی خصوصی سی بی آئی جج پی بی دیسائی کے سامنے دائرکی گئی۔اس پرپیرکوسماعت ہوگی۔گائناکالوجسٹس کوڈنانی نے یہ ثابت کرنے کے لئے شاہ کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا کہ وہ تب گاندھی نگر میں اسمبلی جانب سولہ سول ہسپتال میں ان سے ملی تھیں۔