کرناٹکا اردو اکادمی کے زیر اہتمام کل منعقد ہوگا ان سے ملئے پروگرام
03:15PM Wed 25 May, 2016
کرناٹک اردو اکادمی کے زیر اہتمام بروزجمعرات 26مئی 2016، شام 5-00 بجے اکادمی کی لائبریری ہال میں ’’ان سے ملئے‘‘ پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ اس ماہ کے پروگرام میں شہر کے ممتاز طبی کالم نگار ڈاکٹر سی وائی ایس خان، مصنف اور حامئی تعلیم بنگلور ، اورمشہور و معروف معالج ڈاکٹر ظفر الحق، سر براہ شعبہ ڈیالیسِس، ہچ بی ایس ہسپتال، بنگلور، مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور اپنے تجربات کی روشنی میں امور صحت پرو روشنی ڈالیں گے۔ صدر اکادمی جناب عزیز اللہ بیگ صاحب جلسہ کی صدارت فر مائیں گے اور جناب محمد اعظم شاہد نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔
محبان اردو سے گزارش ہے کہ اس پروگرام میں شرکت فرماکر استفادہ کر یں۔