ٹیپو سلطان شہید کو عالمی و قومی سطح پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کانفرنس

01:14PM Fri 5 May, 2017

ٹیپو سیکولر سینا کی جانب سے الحاج کے رحمن خان کی خدمت میں یادگار تصویر پیش کی گئی بنگلور(بھٹکلیس نیوز) اول مجاہد آزادی حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کی یوم شہادت کے موقع پر محمد یاسین بابا فاؤنڈر و صدر ٹیپو سیکولر سینا کی قیادت میں ایک وفد سابق مرکزی وزیر و موجودہ رکن راجیہ سبھا الحاج کے رحمن خان صاحب سے الامین ٹاور کے دفتر میں ملاقات کرکے ان کی خدمت میں ٹیپو شہید کی یادگار تصویر پیش کرتے ہوئے خان صاحب کی گلپوشی کی گئی۔ جناب یاسین بابا نے خان صاحب کو بتایا کہ ٹیپو سیکولر سینا گزشتہ 12 سالوں سے ٹیپو شہید کو برابر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتی آرہی ہے کہ ٹیپو شہید کے یوم پیدائش اور یوم شہادت کی چھٹی کا اعلان کیا جائے۔ سرکاری دفاتر میں ٹیپو ؒ کی تصاویر لگائی جائے وغیرہ ، حکومت نے گزشتہ سال یوم پیدائش پر سرکاری طور پر پروگرام منعقد کرتے ہوئے اچھا اقدام کیا۔ اس کیلئے حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا، خان صاحب نے سینا کی سرگرمیوں سے خوش ہو کر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ٹیپو شہید کو بڑے پیمانے پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعاون کئے جانے کی گزارش کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر دوبئی میں اور قومی سطح پر دہلی میں کانفرنس منعقد کرنے پر ہر طرح کے تعاون کا تیقن دیا۔ عنقریب دوبئی اور دہلی میں ٹیپو سیکولر سینا کی جانب کانفرنس منعقد ہوں گے۔سرکاری دفاتر میں ٹیپو سلطان شہید ؒ کی تصاویر لگانے کے سلسلے میں پیش کی گئی تجویز کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شری ویرپا موئیلی کے دورِ اقتدار میں اس طرح کا اعلان سرکاری طور پر ہوچکا ہے۔ چند ناگزیر وجوہات کی بنا ، اس پر عمل نہیں ہوسکا ، البتہ موجودہ حکومت کو اس بارے میں گزارش کی جاسکتی ہے۔ اس وفد میں یاسین بابا کے علاوہ مولانا ظہیر الدین قادری، خطیب و امام مدینہ مسجد سٹی ، ڈاکٹر خضر پاشاہ، جناب میر سراج الدین، مختار احمد، عبد الستار خان، سلام صاحب ، سید فاضل وغیرہ موجود تھے۔