قابل ذکر ہے کہ کرناٹک کے لنگايت کمیونٹی کے رہنما بی ایس يدی یورپا (76) ریاست کی سیاست میں کافی سرگرم ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ چار مرتبہ ریاست کے وزیر اعلی رہے چکے ہیں۔ تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر نے ابھی تک ایک بار بھی وزیر اعلی کی میعاد پوری نہیں کی ہے اور تین مرتبہ انہیں کسی نہ کسی وجہ سے عہدہ چھوڑنا پڑا۔
یدی یورپا 27 فروری 1943 میں کرناٹک ریاست میں سدی لنگپا اور پٹتا یما کے گھر پیدا ہوئے تھے۔ جب وہ صرف چار سال کے تھے ، تو ان کی ماں کا انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی بیوی کا نام متر دیوی ہے، جس سے انہوں نے 1967 میں شادی کی تھی اور اس شادی سے انہیں دو بچے ہیں۔ یدی یورپا نے اپنی تعلیم کرناٹک میں مکمل کی اور پری یونیورسٹی کالج کا طالب علم رہے تھے۔
کافی کم لوگوں کو معلوم ہے کہ مسٹر يدی یورپا سیاستدان بننے سے پہلے ایک کلرک تھے اور انہوں نے محکمہ سماجی بہبود اور ویر بھدر شاستری کی شنکر چاول مل میں کلرک کے طور پر اپنی خدمات دی تھی۔ وہیں مل مالک کی بیٹی یعنی متر دیوی سے انہوں نے شادی کی تھی۔