انجمن ڈگری کالج کی طالبات کی شاندار کارگردی
04:27PM Fri 5 Jul, 2013
انجمن ڈگری کالج کی طالبات کی شاندار کارگردی
بھٹکلیس نیوز / 05 جولائ، 13
بھٹکل / (پریس ریلیز) انجمن ڈگری کالج فار ویمن میں بی ایس سی کی طالبات 95.23/فیصد اور بی کام فائنل کی طالبات 95.74/فیصد حاصل کرکے انجمن کا نام روشن کیا ہے ۔ یہ اطلاع کالج پرنسپال کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بی ایس سی کے امتحان میں 21/طالبات نے شرکت کی تھی جس میں 20/طالبات ڈسٹنکشن کے ساتھ کامیاب ہوئی ہیں ۔ بی ایس سی میں آسیہ بنت نثار احمد 94.11/فیصد اور بی کام میں شفانہ بنت احمد عرفان ملا 92.75/فیصد لے کر امتیازی کامیابی درج کی ہے ۔ امید ہے کہ ان طالبات کے نام یونیورسٹی رینک ہولڈرس میں شامل کئے جائیں گے ۔
ان کی اس کامیابی پر صدر انجمن و انتظامیہ کمیٹی اور پرنسپال نے مبارکباد پیش کی ۔