ٹرافک اصولوں کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے بھٹکل کے مختلف مقامات پر پولس محکمہ کی بیداری مہم
03:19PM Thu 12 Sep, 2019
بھٹکل: 12 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل پولس محکمہ کی جانب سے آج شہر کے تین مختلف مقامات پر ٹرافک کے نئے اصولوں کی جانکاری دینے اور اس تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک مہم منعقد کی گئی تھی۔پہلی مہم شمس الدین سرکل پر جبکہ دوسری اولد بس اسٹائنڈ پر اور تیسری مین روڈ ماری کٹہ کے قریب منعقد کی گئی۔
اس میں بھٹکل کے سرکل انسپکٹر مسٹر رام چندرا نایک نے عوام کو ٹرافک اصولوں کی خلاف ورزی کے نقصانات بتاتے ہوئے کہا کہ کس طرح سے سامنے والے کی غلطی نہ ہوتے ہوئے بھی دوسرے کی غلطی سے حادثات پیش آتے ہیں اور بعض اوقات جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔ انہوں نے جرمانوں کا مقصد بھی عوام کو قانون کی خلاف ورزی سے روکنا قرار دیا اور وہاں موجود عوام سے کہا کہ خود بھی ٹرافک اصولوں کی پابندی کریں اور اپنے گھر والوں کو بھیاس جانب توجہ دلائیں۔ انہوں نے اس موقع پر بچوں کے ہاتھوں میں گاڑیاں نہ دینے کی بھی درخواست کی۔
اس موقع پر دیگر پولس اہلکار بھی موجود تھے۔