ووٹ دینے کے بعد راہل گاندھی نے کہا : اس مرتبہ ہارے گی "نفرت "، جیتے کا "پیار "۔
11:54AM Sun 12 May, 2019
کانگریس صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کےد وران چھٹے مرحلے میں 12 مئی کو قومی راجدھانی دہلی میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ ووٹ کرنے کے بعد راہل گاندھی نے صحافیوں سے بات چیت کی ۔ اس دوران راہل نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ پیار جیتنے جارہا ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اس الیکشن میں نفرت کا استعمال کیا ، لیکن کانگریس نے پیار کا سہارا لیا ۔ راہل نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے نفرت کا استعمال کیا اور ہم نے پیار کا ، میرا ماننا ہے کہ پیار جیتنے جارہا ہے۔
کانگریس لیڈر اجے ماکن کے ساتھ بوتھ پر پہنچے راہل نے کہا کہ اس الیکشن میں چار مدعے تھے ، جو ہمارے نہیں بلکہ عوام کے تھے ۔ اس میں بے روزگاری سب سے بڑا ایشو تھا ۔ اس میں کسانوں کی حالت ، نوٹ بندی ، جی ایس ٹی اور رافیل شامل ہیں۔