سہ روزہ کراولی اتسوا کے لئے کاروار کو سجایا گیا

12:54PM Fri 16 Jan, 2015

بھٹکلیس نیوز/16جنوری،15 کاروار(نامہ نگار) محکمئہ اطلاعات کے جاری کردہ اخباری بیان کے مطابق امسال 16/تا 18 جنوری منائے جانے والے سہ روزہ کراولی تہوار کے لئے ساحلی شہر کاروار کو سجایا گیا ہےاور آنے والے لوگوں کے استقبال کے لئے پوری تیاریاں کی گئی ہیں ، شہر کے راستوں کی دونوں جانب چراغاں کیا گیا ہے ، اس مرتبہ تہوار منانے جانے والے حصہ میں بعض مقامات پر پرکشش دروازے لگائے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے تہوار کی رونق میں اور اضافہ ہو اہے ،خصوصاً میسور ورما اسٹیج کرلی سے کافی دوری پر دوسری جانب لگا ئی گئی ہیں جس کی وجہ سے اسٹیج کے سامنے دھول اور شور و غل ہونے کا امکان نہیں ہے ، پروگرام دیکھنے آنے والے مہمانوں کے لئے کافی تعداد میں کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے ، ساحل کو داخل ہو نے والے اہم دروازہ کی بائیں جانب نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے ، نمائش میں تجارتی دکانوں کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کی نمائندگی کرنے والے دکانیں بھی شامل ہیں ،مورخہ 16تاریخ کی شام کے 6:30 بجے اس تہوار کا افتتاح ریاستی وزیر اعلی سدارامیا کریں گے اور ریاستی وزیر برائے اعلی تعلیم و سیاحت اور شمالی کنڑا ضلع کے نگر اں کار وزیر آر وی دیش پانڈے جلسہ کی صدارت فر مائیں گے ، اس موقع پر محکمہ کنڑا و کلچر کی ریاستی وزیر اوما شری تقریب کی معزز مہمان ہو ں گی ۔ ع،ح،خ