مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے مفت ختنہ کیمپ کا انعقاد

04:13AM Tue 22 Oct, 2013

بھٹکلیس نیوز بھٹکل/21اکتوبر 13 مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے عوام الناس کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ اسی ماہ کی 22 تاریخ بروز منگل اور 23تاریخ بروز بدھ کو مفت ختنہ کیمپ کا انعقاد ہونے جارہا ہے ۔جو کہ تنظیم دفتر،صدیق اسٹریت بھٹکل،میں صبح 10 بجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔اس سلسلہ میں عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس کیمپ سے فائدہ اٹھائیں ۔اور جوحضرات اس کیمپ سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے بچوں کے نام تنظیم کے دفتری اوقات میں  پہنچ کر درج کرائیں۔