بھٹکل میں حاملہ خاتون کو لینے وقت پر نہیں پہنچی ایمبولینس: اٹو رکشہ پر ہی ہوا بچی کا جنم
04:15PM Sat 25 Apr, 2020
بھٹکل: 25 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) لاک ڈاؤن کے چلتے بھٹکل میں ایمبولینس کے وقت پر نہ پہنچنے سے رکشہ پر ہی بچی کو جنم دینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بھٹکل کے ہیبلے کی اس خاتون کے گھر والوں کے مطابق سرکاری ایمبولینس کو تین گھنٹے پہلے فون کیا گیا تھا اور ایمبولینس والوں نے تمام تر تفصیلات لے کر ایمبولینس روانہ کرنے کی اطلاع دی تھی لیکن عورت کو انتہائی درد ہونے کے باوجود جب ایمبولینس نہیں پہنچی تو ایک آٹو رکشہ والے نے مدد کی جس سے وہ شرالی سرکاری اسپتال پہنچ سکے لیکن اسپتال کے اندر پہنچنے سے پہلے ہی خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔
تاہم بچی اور خاتون دونوں صحت مند بتائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بھٹکل میں ان دنوں ایمبولینس کی مانگ زیادہ ہونے کی وجہ سے دس کے قریب آٹو رکشہ مفت میں سرویس دے رہے ہیں جس کے لیے 08385226422 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔