آج کے حالات ہمارے ہی اعمال کا نتیجہ ہے : منیر احمد جامی
02:27PM Tue 9 May, 2017
ادارۂ ادب اسلامی ہند بنگلورو کا موضوعاتی مشاعرہ و ادبی اجلاس
بنگلورو : (بھٹکلیس نیوز) بروز اتوار مورخہ 7؍ مئی بمقام بفٹ ہال دارالسلام بنگلورو ، میں مسلم پرسنل لاء بیداری مہم کے تعلق سے ایک موضوعاتی مشاعرہ کا انعقاد ہوا جناب منیر احمد جامیؔ نے صدارت کی ، ضیاء کرناٹکی اور شمیم رازؔ بطور مہمانانِ خصوصی شریک رہے ۔ جلسہ کا آغاز محمد مصطفیٰ پرواز کی قرآت سے ہوا اور عبدالوہاب سردار دانش نے نعتِ شریف سنائی ۔ فیاض قریشی صدر ادارۂ ادب اسلامی ہند کرناٹک نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ آج ہمارے سامنے جو پریشان کن حالات درپیش ہیں اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آج ہماری نوجوان نسل اسلامی تعلیمات سے ناواقف ہیں ، آئندہ حالات اوربدتر ہوسکتے ہیں اس کیلئے ہمیں چاہئے کہ آنے والی نسلوں کی تربیت ایسی کریں کہ ان میں اسلامی کردار پیدا ہو ، اس کیلئے سب سے پہلے ہماری ماؤں کی تربیت کی جائے کہ وہ اپنے بچو ں کی پرورش کیسے کریں ۔ کیونکہ ماں کی گود ہی بچے کا پہلا مدرسہ ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر نو راحمد نور قادری نے مسلم پرسنل لاء بیداری مہم پر اپنا ایک مضمون پیش کیا اوراسکے بعدایک شعری نشست ہوئی جس میں شعرائے کرام نے آج کے اس اہم موضوع پر اپنا کلام سنایا ۔ جس میں شریعت کی تعریف اوراسے بچانے کی اہمیت بھی تھی اور مسلمانو ں کے اند رایک جوش و جذبہ کو ابھارنے والا کلام بھی تھا ، تمام شعرائے کرام نے اچھا کلام پیش کیا اورداد حاصل کی ، جن شعرائے کرام نے کلام سنایا ، ان میں ابرار احمد ابرار ، انور عزیز ، غلام محمود مخمورؔ سعید احمد سعید کشمیری ، ریاض احمد خمارؔ ، رفعت آصفی ، ہدایت اﷲ سکندرؔ ، سردار وہاب دانش ، شمیم راز، ضیاء کرناٹکی اور آخر میں صدر جلسہ منیر احمد جامیؔ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج جو حالات کا سامنا ہمیں کرنا پڑ رہا ہے وہ ہمارے ہی اعمال کا نتیجہ ہے ، ہمیں چاہئے کہ ہم خود اپنی شریعت پر عمل پیرا رہے اور غیرو ں کو بھی اس کی دعوت دیں تاکہ لوگ اسلام کو سمجھیں اور مسلمانوں سے نفرت کرنے کی بجائے انکے قریب آئیں مشاعرے کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنا کلام بھی پیش کیا ۔ آخرمیں ناظم مشاعرہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عام مشاعروں میں شاعروں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے لیکن موضوعاتی مشاعروں میں شعراء کی تعداد کم ہوجاتی ہے ۔شعرائے کرام کو چاہئے کہ موضوع پر کلام نہ بھی ہو تو مشاعروں میں شریک ہوکر شعراء کی حوصلہ افزائی کریں ۔