ڈاکٹر نے مریض کے جگر پراپنا نام لکھ دیا

03:23AM Wed 25 Dec, 2013

برطانیہ میں ایک ڈاکٹر کو ایک مریض کے جگر پر اپنے نام کا مخفف کندہ کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی ہاسپیٹلز برمنگم این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ برمنگم کے کوئین الزبتھ ہسپتال کے ایک سرجن کے خلاف الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ بعد میں ایک اور سرجن نے جب اس مریض کا معمول کا آپریشن کیا تو اسے مریض کے جگر پر اس سرجن کے نام کے ابتدائی حروف کندہ کیے ہوئے نظر آئے۔ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کی تکمیل تک سرجن کو معطل کر دیا گیا ہے۔ BBCURDU