زمين کے مدار سے نکل کر مريخ کے لئے روانہ ہوا ہندوستانى سيارہ
02:28PM Mon 2 Dec, 2013
زمين کے مدار سے نکل کر مريخ کے لئے روانہ ہوا ہندوستانى سيارہ
بھٹکلیس نیوز / 02 دسمبر، 13
بنگلور، (يو اين آئى) ہندوستان نے مريخ کے اپنے مہم کے ايک اور اہم مرحلے کو کاميابى کے ساتھ مکمل کرتے ہوئے سيارہ کو زمين کے مدار سے نکال کر مريخ کى طرف روانہ کرديا۔ نصف شب کے بعد 12 بج کر 49 منٹ پر ہندوستانى خلائى تحقيقى ادارہ (اسرو) کے کنٹرول روم سے کمانڈ دے کر منگل يان کے 440 /نيوٹن انجن کو تقريباً 22 منٹ 8 سکنڈ کے لئے چلايا گيا۔ اس آپريشن کى مدد سے سيٹلائٹ کو زمين کے مدار سے سورج کے مدار ميں منتقل کرديا گيا۔اسرو نے بتايا کہ رات 12 بج کر 30 منٹ پر ہى منگليان کا رخ بدل ديا گيا تھا تاکہ اس کے مدار ميں تبديلى کى جاسکے۔
اگلے 300 دنوں کے دوران سيارہ کو سورج کے مدار ميں اس جگہ لے جايا جائے گا جہاں وہ مريخ کے مدار سے ملتے ہيں اور پھر اسے مريخ کے مدار ميں منتقل کرديا جائے گا۔ اس سے قبل 5 نومبر کو خلا ميں داغے جانے کے بعد سے يہ سيارہ زمين کے مدار ميں چکر لگا رہا تھا۔اسرو کے ايک اعلى افسر نے بتايا کہ يہ سيارہ اب تک اپنے پروگرام کے مطابق کام کر رہا ہے۔