بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم وفد کی ہیسکام انجنئیر سے ملاقات

11:54AM Thu 11 Jul, 2013

bhatkal-tanzeem-2 bhatkal-tanzeem-1 بھٹکلیس نیوز / 11جولائ 13 بھٹکل/ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی طرف سے کل شام رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی کٹوتی پر کمی کرنے کی مانگ کرتے ہوئے ہیسکام اسسٹنٹ ایکزیکیٹیو انجینئیر کو یاد داشت پیش کی گئی ۔ یاداشت میں مطالبہ کیا گیا کہ بھٹکل میں رمضان المبارک کے قبل ہی سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے اور اگر یہ سلسلہ اس مہینے بھی جاری رہا تو بہت سی پریشانیاں پیدا ہونگی اس لئے کہ مسلمان اس مہینے میں صبح سحری کے لئے جلدی بیدار ہوتے ہیں اور مغرب میں افطار بھی کرنا ہوتا ہے ۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری صاحب نے اس موقع پر بجلی کے مسائل سامنے رکھتے ہوئے اس کو دور کرنے کی مانگ کی ۔ اس وفد میں جناب عنایت اللہ شابندری صاحب ، مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی صاحب ، جناب ایس ایم سید پرویز صاحب ، جناب صدیقہ میراں صاحب ، جناب مولانا یاسر برماور ندوی صاحب اور دیگر  حضرات موجود تھے ۔ ہیسکام اسسٹنٹ ایکزیکیٹیو انجنئیر مسٹر منجوناتھ نے اس موقع پر میمورنڈم وصول کرتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔ تنطیم وفد کی اے سی سے ملاقات : اس کے بعد مجلس اصلاح و تنظیم کا یہ وفد بھٹکل اے سی کے دفتر پہنچا ، اور وہاں پر شہر میں پھیلی ہوئی گندگی اور کیچڑ کی صفائی ستھرائی کی طرف توجہ دلائی اور ساتھ ہی ساتھ محلوں میں اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہونے والی پریشانیوں کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں اقدامات کرنے کی مانگ کی ۔ اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر وی آر پی منوہر کو ایک یاداشت بھی پیش کی گئی ۔