اسمارٹ ایپلی کیشنز، حجاج کرام کے لیے نیا تحفہ
03:28PM Wed 31 Aug, 2016
جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی نے جہاں روز مرہ معمولات زندگی میں انسان کے لیے ہمہ نوع آسانیاں اور سہولیات پیدا کی ہیں وہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی عازمین حج کے لیے بھی کسی تحفے سے کم نہیں کیونکہ اسمارٹ اپیلی کیشنز سے عازمین حج کو مناسک حج کے بارے میں مناسب رہ نمائی فراہم کرنے کی منفرد کوشش کی گئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی، اسمارٹ فون اور اسمارٹ ایپلی کیشنز سے جہاں عازمین حج کو اپنے اقارب سے رابطے کی بہتر اور بروقت سہولت مہیا کی ہے وہیں عازمین حج مناسک حج، حج کے طریقہ کار، حج کے مسائل اور مشاعر مقدسہ کو سمجھنے میں بھی رہ نمائی حاصل کرسکتےہیں۔ اسمارٹ اپیلی کیشن کی مدد سے کوئی بھی عازم حج وعمرہ با آسانی یہ جان سکتا ہے کہ عمرہ اور حج کے فرائض کی انجا دہی میں کون سے امور حرام اور کون سے مباح، سنت، واجب اور فرض ہیں۔ نیز انہیں کس ترتیب سے حج یا عمرہ کے فرائض ادا کرنے ہیں۔