ناظم و مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے اعزاز میں جماعت المسلمین ولکی ۔ کویت کا اجلاس عام

01:24PM Thu 4 Apr, 2013

کویت مورخہ 25 مارچ 2013 ء بروز اتوار رات 11 بجے جماعت المسلمین ولکی کی طرف سے منعقد تہنیتی اجلاس باعزاز ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب محمد شفیع شاہ بندری و مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالباری صاحب فکردے کی کویت آمد پر منعقد ہوا۔ جلسے کا آغاز جناب محمد عرفان اکرمی صاحب کی تلاوت کلام پاک سے جناب محمد خلیل ولکوی کے غریب خانے پر ہوا ۔ بعدازاں ہمدرد جامعہ جنا ب محمد اسلم شیخ ولکوی نے دونوں مہمانوں کا تعارف پیش کیا ۔ اس دوران ریڈیو کویت کے لئیے مولانا عبدالباری صاحب ندوی سے انٹرویو کے سلسلے میں کافی وقت گزر چکا تھا اس لئیے موصوف نے بنا کسی تمہید کے ناظم جامعہ اسلامیہ کو اپنے کلمات پیش کرنے کی دعوت دی ۔ پھر مولانا عبدالباری صاحب فکردے کو دعوت دی گئی مولانا موصوف بڑے ہی خوبصورت انداز میں اپنے کلمات سامعین کے گوش گزار کئیے جلسے میں جماعت المسلمین ولکی کے نوجوانوں کی اور بھٹکلی احباب کی کثیر تعداد حاضر تھی ۔ تقریبا رات ۲ بجے جلسے کا اختتام ہوا۔ ریڈیو کویت سے مولانا کا انٹرویو جمعرات کے رات 30-8 بجے نشر ہوا۔ رپورٹ : محی الدین جیلانی شاہ بندری

3

1