فیض آباد کا نام اب ہوگا اجودھیا ، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا اعلان
01:03PM Tue 6 Nov, 2018
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ فیض آباد کا نام تبدیل کرکے اجودھیا کیا جائے گا ۔ انہوں نے دیوالی سے قبل منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا ۔
خیال رہے کہ ابھی کچھ دنوں قبل ہی یوگی حکومت نے اترپردیش کے مشہور شہر الہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج کردیا تھا ۔ علاوہ ازیں اب آگرہ اور لکھنو کے نام تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ شروع ہوگیا ہے۔