عرفان اور صفا رشتہ ازدواج میں منسلک
01:37PM Sat 6 Feb, 2016
ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی عرفان پٹھان نے صفا بیگ سے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں نکاح کر لیا ہے۔
ٹیم انڈیا کے تجربہ کار کھلاڑی اور آف اسپنر ہر بھجن سنگھ نے اکتوبر کے آخر میں اداکارہ گیتا بسرا سے شادی کی تھی جس کے کچھ وقت بعد اوپنر روہت شرما نے بھی اپنی گرل فرینڈ ریتیکا سچ دیوا سے شادی کر لی اور اب اسی فہرست میں اپنا نام درج کراتے ہوئے عرفان پٹھان نے بھی شادی کر لی ہے۔