بیمار بیوی کا قتل کرنے پر قاتل شوہر کو عمر قید کی سزا اور جرمانہ

02:44PM Wed 2 Aug, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ شہر کے پہلے اڈیشنل سیشن اور سیول کورٹ کے جج بسواراج ایس سپتا نور نے بیما ر بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں قاتل شوہر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور 25ہزار روپیوں کا بھی جرمانہ لگایا ہے ۔چارج شیٹ کے مطابق ہولی ماؤ پولیس تھانہ کی حدود میں آنے والے ویویک لے آؤٹ کا رہنے والا 27سالہ سنتوش ایک نجی سافٹ ویر کمپنی میں کام کرتا تھا۔ اس کی بیوی پریانکا کو ٹنا کنٹے علاقہ میں واقع ایک نجی اسکول میں ٹیچر کے طورپر کام کرتی تھی۔پریانکا ہمیشہ بیماررہتی تھی اور اس کے علاج کے لئے لاکھوں روپےئے خرچ ہوئے تھے اور رقم خرچ کرتے ہوئے اس کا شوہر سنتوش مایوس ہوچکا تھا اور بیمار بیوی کا قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اس نے بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور الماری سے نقد دو لاکھ روپےئے اور بیوی کامنگل سوتر کے علاوہ دو سونے کی چوڑیاں تیار کر ایک زیورات کی دکان میں فروخت کردیا تھا۔ پھر اس نے پڑوسی لوگوں میں افواہ پھیلا دی کہ کسی لیٹروں نے اس کی بیوی کا قتل کرکے زیورات لوٹ لئے ہیں۔ پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرکے جانچ شروع کی او رسنتوش ہی ملزم ثابت ہونے پراسے گرفتار کرلیا گیا او ر عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔ عدالت نے قتل کے لئے عمر قید کی سزا او ر25ہزار روپیوں کا جرمانہ لگایا۔ ثبوت مٹانے اور غلط جانکاری دینے پرپانچ سال قید با مشقت کی سزا اور پانچ ہزار روپیوں کا جرمانہ لگایا۔عدالت کی جانب سے دی گئی مہلت کے اندر جرمانہ کی رقم ادا نہ کیا تو اسے مزید چھ ماہ کی سزا ہوگی۔