ایس ایس ایل سی نتائج کا ہوا اعلان؛ کمٹہ کی طالبہ نے صد فیصد نتیجہ کے ساتھ ریاست میں کیا ٹاپ
04:42PM Tue 30 Apr, 2019
کمٹہ: 30 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں آج دسویں کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق اتر کینرا ضلع کے کمٹہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے 625/نمبرات میں سے 625/نمبرات حاصل کرتے ہوئے پوری ریاست میں ٹاپ کیا ہے۔ اسی طرح کاروار کی ایک طالبہ نے ریاست میں چوتھا مقام حاصل کیا ہے جو کہ ضلع والوں کے لیے بڑی خوشی کی بات ہے۔
سی وی ایس کے ہائی اسکول کمٹہ کی طالبہ ناگنجلی نائک نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے جبکہ اسنیہا نے 620/نمبرات حاصل کرتے ہوئے چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔
اسی طرح بینگلور کی ایک طالبہ سروجنا ڈی نے بھی 625/نمبرات حاصل کیے ہیں۔
اس بار کے نتائج کے بعد ضلع اتر کینرا 88.12 فیصد کے چوتھے مقام پر رہا جبکہ حسن ضلع کو اس بار پہلا مقام حاصل ہوا ہے، رام نگر کو دوسرا مقام اور بینگلور رول کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ریاست میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے اور انہوں نے لڑکوں سے زیادہ فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔