گجرات ہائی کورٹ نے گئو رکشکوں کو لگائی پھٹکار ، کہا : بیف پکڑنے کا کس نے دیا حق

03:59PM Fri 23 Sep, 2016

احمد آباد : حال ہی میں گئو رکشکوں کی پٹائی سے اپنی جان گنوادینے والے ایوب کے معاملہ کے بعد ایک عبوری ضمانت کی عرضی پر گجرات ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے گئورکشوں کی جم کر سرزشن کی اور تلخ لہجہ میں سوال کیا کہ گئو رکشکوں کو گائے گا گوشت پکڑنے کاکس نے حق دیا ہے؟اور یہ لوگ شکایت درج کرنے میں پولیس کی زبان کا کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ عید قرباں سے قبل احمدآباد کے کالو پور علاقہ میں گئو رکشوں نے مبینہ طور پر بیف کے بعد ایک رکشے کو پکڑ لیا تھا، جس کی کالو پور اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی تھی۔ کالو پور اسٹیشن نے پانچ ملزموں کے خلاف شکایت درج کی تھی، جس میں سے چار ملزمین کو گرفتارکیا گیا تھا۔
معاملہ کے ایک ملزم غلام قریشی نے سزا اور گرفتاری سے پچنے کے لئے چند دن قبل گجرات ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی عرضی داخل کی تھی، جس پر سماعت کی گئی ۔ اس سلسلہ میں جج پریش اپادھیائے نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔