اسلامی نئے سال کا آغاز ؛ قاضی صاحبان کا اعلان
03:57PM Mon 4 Nov, 2013
اسلامی نئے سال کا آغاز ؛ قاضی صاحبان کا اعلان
بھٹکلیس نیوز / 04 نومبر، 13
بھٹکل / (بھٹکل بیورو) قاضی صاحبان نے اطلاع دی ہے کہ محرم کا چاند نظر آگیا ہے اور کل محرم کا پہلا دن ہوگا ۔ اسی کے ساتھ ہی اسلامی نئے ہجری سال 1435/کا بھی آغاز ہوچکا ہے ۔
اس موقع پر ادارہ بھٹکلیس اپنی پوری ٹیم کی طرف سے اپنے تمام قارئین ، ناظرین و سامعین کی خدمت میں نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا پے اور اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سال کو تمام امت مسلمہ کے لئے خیر و برکت اور امن و سلامتی کا باعث بنائے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین