آل انڈیا پری میڈیکل ٹسٹ کے لئے این ای ای ٹی کے امتحان پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

05:19AM Fri 29 Apr, 2016

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے آل انڈیا پری میڈیکل ٹسٹ کے لئے ایک ہی داخلہ امتحان قومی اہلیتی و داخلہ ٹسٹ (این ای ای ٹی) کرانے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ کے جج انل آر دوے کی بنچ نے این ای ای ٹي کا امتحان کرانے پر فیصلہ محفوظ رکھتے ہوئے کہا کہ این اي اي ٹي کے امتحان کے لئے ریاستوں پر زور نہیں ڈالا جا سکتا ہے کیونکہ میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لئے ان کے پاس اپنا قانونی نظام ہے۔ اس معاملے میں عرضی دائر کرنے والے سنکلپ چیریٹیبل ٹرسٹ نے عدالت کو بتایا کہ کئی نجی میڈیکل کالج این اي اي ٹي کا امتحان نہیں کروا رہے ہیں اور ایسے ادارے اپنے حساب سے امتحان کراکر طالب علموں کا داخلہ لے رہے ہیں۔ مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ نے عدالت عظمی کو بتایا کہ اس سال این اي اي ٹي کا امتحان دو مراحل میں کرایا جائے گا جس میں پہلا مرحلہ یکم مئی اور دوسرا 24 جولائی کو ہوگا۔ نتائج کا اعلان 17 اگست کو کیا جائے گا۔ اس کے بعد داخلے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔عدالت نے فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھا۔