ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی حیثیت سے جنرل بپن راوت نے سنبھالا عہدہ

04:02PM Wed 1 Jan, 2020

جنرل بپن راوت کوملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے۔ اس پہلے انہیں گارڈ آف آنردیاگیا۔ اس دوران تینوں افواج کے سربراہ بھی موجود تھے۔ گارڈ آف آنر کے دوران آرمی جنرل منوج مکند نروانے، ایئرفورس چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھڈوریا اور نیوی کے چیف کرمبیر سنگھ بھی موجود تھے۔ اورشہدا کوخراج تحسین پیش کیا۔ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بننے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگوکے دوران ،راوت نے کہا تھا تینوں افواج، ایک ٹیم کی طرح بہترتال میل بناتے ہوئے اپنا کام کریگی۔ صحافیوں کی جانب سے سیاسی جھکاؤ سے متعلق لگائے گئے الزام پرپوچھے گئے سوال پرسی ڈی ایس جنرل بپن راوت نے کہا کہ ہم سیاست سے بہت دور رہتے ہیں۔ جو حکومت اقتدار میں ہے اس کی ہدایات کے مطابق کام کرنا ہوگا۔ سی ڈی ایس کا کہناہے کہ تینوں افواج کوایک ٹیم کی طرح غیرجانبداری کے ساتھ کام کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انضمام اور وسائل کے بہتر انتظام کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک کے نظام کی نقل نہیں کریں گے۔