جماعت المسلمین بھٹکل کے  لیے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ محتشم عبدالرحمان صاحب بنے صدر

02:08PM Thu 17 Oct, 2019

بھٹکل: 17 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل جماعت المسلمین کی نئی میعاد کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ ان نومنتخب عہدیداران کے نام یہ ہیں۔ صدر : جناب محتشم عبد الرحمن صاحب (جان) نائب صدر اول : مولانا محمد صادق اکرمی صاحب ندوی نائب صدر دوم : جناب ایس جے سید ہاشم صاحب نائب صدر سوم : جناب پلور محمد صادق صاحب جنرل سکریٹری : جناب مولانا محمد طلحہ رکن الدین صاحب ندوی سکریٹری : جناب مولانا محمد حسین جوکاکو ندوی معاون سکریٹری : جناب مولانا محمد شعیب ائیکری صاحب ندوی خازن : جناب قادر میراں پٹیل صاحب محاسب : جناب سید عبدالعظیم امباری صاحب ادارہ بھٹکلیس ان تمام نو منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہے کہ ان کے دلوں میں خلوص نصیب فرمائے اور انہیں قوم و ملت کے نفع کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین